کیمیائی تجزیہ
معنی
١ - کسی چیز کے عناصر ترکیبی کی جانچ سائنسی طریقے سے۔ "آکسن کے کیمیائی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ درحقیقت انڈول ایسٹک ایسڈ (Indole Acetic Acid) ہے۔" ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ٢٤٠ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ صفت 'کیمیائی' کے بعد عربی ہی سے ماخوذ اسم 'تجزیہ' لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "حیاتیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں